A- A A+
Nov 24 2020 10:24PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ ضروری سائنسی پیمانے پر کھرا اُترنے کے بعد ہی کووڈ19- ویکسین ہر شہری کو دستیاب کرایاجائے گا:وزیراعظم            ٭ کووڈ19- مریضوں کے صحتیاب ہونے کی شرح 93 اعشاریہ سات-چھ فیصد تک پہنچی            ٭ ملک کے اقتدار اعلیٰ اور دفاع کے منافی سرگرمیوں میں ملوث 43 موبائل ایپس بلاک            ٭ سمندری طوفان نیوار کے آج رات تک انتہائی شدید طوفان کی شکل اختیار کرنے کا امکان            ٭ بھارت نے افغانستان میں سماجی ترقی کے انتہائی مؤثر پروجیکٹوں کے چوتھے مرحلے کے آغاز کا اعلان کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 14, 2020
9:49PM

مدھیہ پردیش میں کمل ناتھ سرکار سے اکثریت ثابت کرنے کا بی جے پی کا مطالبہ

@ChouhanShivraj
مدھیہ پردیش میں سابق وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کی قیادت میں بی جے پی کے ایک وفد نے آج ریاستی گورنر لال جی ٹنڈن سے ملاقات کی۔ انہوں نے گورنر کو ایک خط بھی سونپا تاکہ وہ وزیر اعلیٰ کمل ناتھ کو بجٹ اجلاس کے پہلے دن پیر کو اسمبلی میں اکثریت ثابت کرنے کیلئے کہیں۔ بی جے پی کے وفد نے گورنر سے درخواست کی کہ وہ ایوان میں اکثریت ثابت کرنے کی کارروائی کریں۔ سابق وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان کے علاوہ بی جے پی کے لیڈر گوپال بھارگَوو، نروتّم مشرا، بھوپندر سنگھ بھی وفد میں شامل تھے۔ سینئر لیڈر جیوتی رادتیہ سندھیہ کی حمایت میں کانگریس کے 22 باغی ممبران کے استعفے کے بعد سے کمل ناتھ کی قیادت والی کانگریس سرکار اقلیت میں آگئی ہے۔ فی الحال 230 ممبروں والی اسمبلی میں 228 ممبرانِ ہیں اور اکثریت کیلئے 115 ممبروں کی حمایت ضروری ہے۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

24 Nov 2020
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 25.0 07.0
ممبئی 32.0 20.0
چنئی 312.0 23.0
کولکاتہ 28.0 15.0
بنگلور 26.0 17.0