بھارت نے چین کے Hubeiصوبے سے بھارتی شہریوں کو واپس لانے کے لئے دو پروازیں چلانے کی خاطراجازت کے لئے چین سے درخواست کی ہے۔ وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ہے کہپیچنگ میں بھارتی سفارتخانہ ضروری وسائل کے بندوبست کے لئے چینی حکام کے ساتھ رابطےمیں ہے۔ سفارتخانہ Hubei میں طلبا سمیت بھارتی برادریکے لوگوں کے ساتھ پہلے ہی رابطہ قائم کئے ہوئے ہے۔ سفارتخانے نے Hubei میں رہنے والے تمام بھارتی شہریوں سے کہاہے کہ وہ فوری طور پر سفارتخانے سے رابطہ کریں۔ سفارتخانے سے ہاٹ لائن نمبر اور ایمیل پر رابطہ قائم کیا جاسکتا ہے۔