A- A A+
Apr 14 2021 10:07PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے            ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی            ٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی            ٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Jan 29, 2020
10:13PM

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر چین کا سفر کرنے سے باز رہیں:مرکزی وزارت صحت کا مشورہ

AIR PIC

صحت کی مرکزی وزارت نے لوگوں پر زور دیا ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر چین کا سفر کرنے سے باز رہیں۔ وزارت نے چین سے سفر کرنے والوں کوبھی مشورہ دیا ہے کہ وہ اپنی صحت کی خود نگرانی کریں۔ ملک میں 21 ہوائی اڈوں پر آنےوالے مسافروں کی وائرس کی جانچ کی جارہی ہے۔ وزارت نے ملک میں کورونا وائرس سے نمٹنےاور اِس کی روک تھام کے بندوبست کا جائزہ لینے کے لئے ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے ساتھ جائزہ میٹنگ کی ہے۔

 پیچنگ میں ہمارے نامہ نگار نے خبر دی ہے کہ اِس وائرس سے اب تک چین میں 132 اموات ہوئی ہیں جبکہ دنیا بھر میں تقریباً 6 ہزار افرادکے اس وبا سے متاثر ہونے کی اطلاع ہے۔

اِس دوران وزارت خارجہ نے چین کی حکومت سے باضابطہ درخواست کی ہے کہ وہ کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر چین کے Hubei صوبے کے Wuhan سے بھارتی باشندوں کے انخلا میں مدد کریں۔وائرس سے متعلق سوالوں کا جواب دینے کے لئے 24 گھنٹے چلنے والا ایک کال سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ کال سینٹرکا نمبر ہے:

صفر ایک ایک، دو تین، نو سات، آٹھ صفر، چار چھ۔


  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0