سات مرکزی ٹیمیں آج سے ریاستوں اور نامزد ہوائی اڈوں کادورہ کریں گی تاکہ بھارت میں کرونا وائرس کی روک تھام اور اُس سے نمٹنے کی تیاریوںکا جائزہ لیا جاسکے۔ اِن میں نئی دلّی، کولکاتا، ممبئی، چنئی، بینگلورو، حیدرآباد اورکوچی ہوائی اڈے شامل ہیں۔ یہ ٹیم صحت عامہ کے ایک ماہر، ایک Clinician اور ایک مائیکرو بائیو لوجیسٹپر مشتمل ہے۔
صحت کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے نئی دلّی میں ایک جائزہمیٹنگ میں یہ فیصلہ کیا۔ وزارت نے کہاہے کہ ٹیم Isolation وارڈس اور عملے کے تحفظ کےآلات اورMasks کی فراہمی کیلئے ہوائی اڈوں سے منسلک اسپتالوںکا بھی دورہ کرے گی۔ ٹیم ریاست کے صحت سکریٹریٹ کے ساتھ بھی تال میل کرے گی تاکہ ریاستوںکی تیاریوں کو مستحکم کرنے اور انہیں مزید تعاون دینے کیلئے سبھی امکانات کا پتہ لگایاجاسکے۔
ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ ملک میں اب تک کرونا وائرس کیتصدیق نہیں ہوئی ہے۔ البتہ گیارہ افراد کو نگرانی میں رکھا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہاِن میں سے چار مسافروں کے نمونوں میں کرونا وائرس کی تصدیق نہیں ہوئی ہے۔
بیماریوں کی روک تھام سے متعلق قومی مرکز نے ساتوں دن اورچوبیس گھنٹے چلنے والا ایک کال سینٹر قائم کیا ہے، جس کا نمبر ہے:
صفر ایک ایک.... دو تین نو .... سات آٹھ....صفر چار چھ