A- A A+
Apr 14 2021 10:07PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے            ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی            ٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی            ٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Jan 25, 2020
10:28PM

وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری نے کرونا وائرس کے معاملے پر اعلیٰ سطح کی میٹنگ کی صدارت کی

AIR PIC

وزیراعظم کے پرنسپل سکریٹری پی کے مشرا نے آج چین میں پھوٹ پڑنےوالے Coronavirus سے متعلق ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ کے دوران افسروں نے انہیں Coronavirus کے پھیلنے کی وجہ سے حالیہ پیش رفت اور اس سے نمٹنے کی تیاریوں کے علاوہ دیگر اقدامات کئے جانے کے بارے میں آگاہ کیا۔ وزارت صحت نے بھی اسپتال اور لیباریٹریوں کے بارے میں جناب مشرا کو جانکاری فراہم کی اور اُن اقدامات سے بھی آگاہ کیا جو تیزی سے کارروائی کرنے والی ٹیموں کی صلاحیت سازی اور زبردست نگرانی کی سرگرمیوں کے لئے کئے گئے ہیں۔ جناب مشرا نے ان احتیاطی اقدامات کا بھی جائزہ لیا جو شہری ہوابازی کی وزارت کی طرح دیگر وزارتوں نے کئے ہیں۔

میٹنگ کے دوران افسروں نے پرنسپل سکریٹری کو یقین دلایا کہ صحت کی وزارت دیگر مختلف مرکزی وزارتوں کے ساتھ ساتھ ریاستی سرکاروں کے قریبی تال میل سےصورتحال پر قریبی نگاہ رکھ رہی ہے۔ اب تک 7 بین الاقوامی ہوائی اڈوں پر115 پروازوں کے 20 ہزار مسافروں کی اسکریننگ کی گئی ہے۔ ملک بھر کے وائرس کے تعلق سے Labs کو اِس وائرس کی جانچ کے لئے پوری طرح سازوسامان سے لیس کردیا گیا ہے۔ سبھی ریاستوں اور صحت کے ضلع حکام کو الرٹ کردیا گیا ہے۔


  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0