A- A A+
Apr 14 2021 10:07PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے            ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی            ٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی            ٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Jan 24, 2020
10:26AM

چین میں کورونا وائرس کے سبب نئے سال کی تقریبات منسوخ، کچھ شہروں میں بندشیں عائد

PTI
چین کے حکام Hubei صوبے میں جان لیوا Corona Virus پر قابو پانے کیلئے جد و جہد کررہے ہیں ۔ دوسری طرف چین کے لاکھوں لوگ قمری نئے سال کے موقع پر سفر کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔ 
قمری نیا سال کَل منایا جائے گا اور یہ لوگوں کے ہجرت کرنے کے دنیا کے سب سے بڑے عمل میں سے ایک ہے۔ حکام نے پیچنگ میں بڑے پیمانے پر ہونے والی سبھی تقریبات منسوخ کردی ہیں ۔ اِدھر چین میں Corona Virus سے مرنے والوں کی تعداد 25 تک پہنچ گئی ہے اور اِس سے 830 افراد کے متاثر ہونے کی تصدیق ہوچکی ہے ۔ 
چین کی حکومت نے کچھ صوبائی شہروں میں آمد و رفت پر بندشیں عائد کردی ہیں ۔ اِن میں Wuhan شہر بھی شامل ہے ، جہاں سب سے پہلے وائرس کا پتہ چلا تھا۔ 
اُدھر پیچنگ میں بھارتی سفارتخانے نے دو Hot Line قائم کی ہیں اور وہ Wuhan میں بھارتی افراد سے رابطہ قائم کئے ہوئے ہے ۔ Hot Line نمبر اِس طرح ہیں : 
آٹھ چھ ایک آٹھ ، چھ ایک دو صفر ، آٹھ تین چھ دو نو 
اور آٹھ چھ ایک آٹھ، چھ ایک دو صفر، آٹھ تین چھ ایک سات
بھارتی سفارتخانہ اپنے Twitter Handle اور Facebook Page پر سبھی اہم تازہ جانکاری فراہم کررہا ہے۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0