A- A A+
Apr 14 2021 10:07PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے            ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی            ٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی            ٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Jan 17, 2020
10:22PM

نربھیا آبرو ریزی اور قتل کیس کے قصوروار افراد کو پہلی فروری کو پھانسی دی جائے گی

@nitin_gadkari
دلّی کی ایک عدالت نے نربھیا عصمت دری اور قتل معاملے میں چاروں مجرموں کے خلاف پھر سے موت کے وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ عدالت نے ، اِن مجرموں کو پھانسی دینے کیلئے ایک فروری صبح سویرے 6 بجے کی تاریخ مقرر کی ہے۔ اس سے پہلے آج صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے نربھیا اجتماعی عصمت دری اور قتل معاملے میں ، اِن چاروں مجرموں میں سے ایک مُکیش سنگھ کی رحم کی درخواست مسترد کردی ہے ۔
اس سے پہلے مرکزی وزارتِ داخلہ نے مجرم مکیش سنگھ کی رحم درخواست کو اِس سفارش کے ساتھ صدر جمہوریہ کے پاس بھیجی تھی کہ اِسے ردّ کر جائے۔ 
2012 کے نربھیا اجتماعی آبروریزی اور قتل معاملے میں شامل چاروں مجرموں میں سے ایک مجرم مکیش سنگھ نے کچھ دن پہلے یہ رحم کی درخواست دائر کی تھی۔ وزارتِ داخلہ درخواست کو ردّ کرنے کے دلّی کے لیفٹننٹ گور انل بیجَل کی سفارش کو برقرار رکھا۔ لیفٹننٹ گورنر نے کل ہی وزارتِ داخلہ کو مکیش سنگھ کی رحم کی درخواست بھیجی تھی۔ اِس سے ایک دن پہلے دلّی سرکار نے رحم کی درخواست رد کرنے کی سفارش کی تھی۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0