A- A A+
Apr 14 2021 10:07PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے            ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی            ٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی            ٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Jan 17, 2020
10:17PM

بی جے پی کا عام آدمی پارٹی پر الزام

بی جے پی نے آج نربھیا معاملے میں چاروں مجرموں کو پھانسی پر لٹکائے جانے میں تاخیر کیلئے عام آدمی پارٹی کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے۔ نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے پارٹی کی سینئر لیڈر اور مرکزی وزیر اِسمرتی ایرانی نے الزام لگایا کہ دلّی حکومت کی وجہ سے چاروں مجرموں کو مقررہ وقت پر پھانسی پر نہیں لٹکایا جا سکا کیونکہ پچھلے سال جولائی میں سپریم کورٹ کی طرف سے نظرثانی کی اُن کی درخواست مسترد کر دی گئی تھی۔ محترمہ ایرانی نے کہا کہ جیل کا محکمہ دلّی سرکار کی ماتحتی میں آتا ہے۔ مرکزی وزیر نے سوال کیا کہ دلّی سرکار نے کیوں ایک نابالغ زانی کو اُس وقت 10 ہزار روپے اور ایک سلائی کِٹ دی تھی، جب اُسے رِہا کیا گیا تھا۔ اسی دوران عام آدمی پارٹی کے کنوینر اور دلّی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال نے دلّی سرکار کی طرف سے تاخیر کے الزام کو مسترد کر دیا ہے۔ جناب کیجریوال نے الزام لگایا کہ  بی جے پی اس معاملے کو سیاسی رنگ دے رہی ہے۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0