وزیرخارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر نے آج بھارت میں تیار کردہکووڈ ویکسین کی تجارتی طور پر خریدی گئی مزید ایک لاکھ خوراکیں موریشس کو سونپی۔ اِسسے پہلے بھارت میں بنی کووڈ ویکسین کی ایک لاکھ خوراکیں موریشس کو بھیجی تھیں۔ ڈاکٹرایس جے شنکر نے آج اپنے ہم منصب Alan Ganoo سے میٹنگ کے ساتھ اپنے موریشسدورے کے آغاز کیا۔ ڈاکٹر جے شنکر نے سلسلے وار ٹوئیٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنھوں نےدونوں ملکوں کے درمیان باہمی تعلقات اور کامیاب ترقیاتی ساجھے داری کا جائزہ لیا۔ اُنھوںنے اس بات کو دوہرایا کہ بھارت موریشس کی اقتصادی بحالی کی کوششوں کا ساجھے دار رہےگا۔