A- A A+
Sep 19 2020 10:20AM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ کسانوں کو کم سے کم امدادی قیمت اور سرکاری خرید کا سلسلہ جاری رہے گا:وزیراعظم            ٭ سبھی ریاستیں اور مرکز کے زیرانتظام علاقے آکسیجن لانے لے جانے والی گاڑیوں کی بلا رکاوٹ آمدو رفت کو یقینی بنائیں:وزارت داخلہ            ٭ مرکز کووڈ-19 پر قابو پانے میں مدد کیلئے اعلیٰ سطح کی ایک ٹیم جموں بھیجے گا            ٭ دلّی کے سبھی اسکول، پانچ اکتوبر تک بند رہیں گے            ٭ بھارت کے8ساحلوں کیلئے باوقار بلو فلیگ بین الاقوامی ایکو- لیبل کی سفارش           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 16, 2020
9:50PM

ممبئی میں کورونا کے چار نئے مریض

مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے بتایا ہے کہ ممبئی اور نوی ممبئی میں کورونا وائرس کے چار نئے مریض سامنے آئے ہیں اور اس طرح ریاست میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 37 ہو گئی ہے۔
ناگالینڈ حکومت نے احتیاطی اقدام کے طور پر ریاست کے تمام تعلیمی اداروں کو کل سے 12 اپریل تک بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریاستی حکومت نے 18 مارچ سے ریاست میں کسی ملکی یا غیر ملکی سیاح کی آمد پر بھی روک لگا رکھی ہے۔
سِکّم میں صورتحال سے نمٹنے کیلئے کئی اقدامات کا اعلان کیا گیا ہے۔ اِن میں 15 اپریل تک ملکی سیاحوں کی آمد پر پابندی، تمام عوامی مقامات، اسکول، کالج اور یونیورسٹیوں کو اگلے مہینے کی 15 تاریخ تک بند رکھنا شامل ہے۔
میگھالیہ میں امتحانات منعقد کرانے کے علاوہ سبھی تعلیمی اداروں کو کل سے 31 مارچ تک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
بنگلہ دیش میں عالمگیر وبا کے پیشِ نظر اس مہینے کی 31 تاریخ تک تمام تعلیمی ادارے بند رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔
سری لنکا حکومت نے بھی کووِڈ-19 سے نمٹنے کی اپنی کوششوں میں اضافہ کر دیا ہے، جہاں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 21 تک پہنچ گئی ہے۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

19 Sep 2020
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 38.0 28.0
ممبئی 30.0 25.0
چنئی 33.6 27.7
کولکاتہ 35.0 28.0
بنگلور 28.0 21.5