صحت کی مرکزی وزارت نے آج کہا ہے کہ ابھی تک ایک کروڑ 19 لاکھ سے زیادہ لوگوں کے، کووڈ ٹیکے لگائے جاچکے تھے۔ اِن میں حفظان صحت کے 64 لاکھ 71 ہزار وہ 47 کارکن بھی شامل ہیں جن کے پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے اور حفظان صحت کے وہ 13 لاکھ 21 ہزار 635 کارکن بھی شامل ہیں جنھیں دوسرا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ پیش پیش رہنے والے 41 لاکھ 14 ہزار 710 کارکنوں کے پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ آج شام 6 بجے تک کُل ایک لاکھ 61 ہزار 840 ٹیکے لگائے جاچکے تھے۔ آج کووڈ-19 ملک گیر ٹیکہ کاری کا 39واں دن تھا۔
نئی دلّی میں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے صحت کے سکریٹری راجیش بھوشن نے کہا کہ 12 ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے ہیں جہاں حفظان صحت کے رجسٹرڈ کارکنوں میں سے 75 فیصد سے زیادہ کے، پہلا ٹیکہ لگایا جاچکا ہے۔ انھوں نے کہا کہ اب زیر علاج مریضوں کی تعداد ڈیڑھ لاکھ سے کم ہے جو کُل مریضوں کا ایک اعشاریہ تین چار فیصد ہے اور جانچ کے بعد متاثر پائے جانے والے لوگوں کی مجموعی شرح پانچ اعشاریہ ایک نو فیصد ہے، جس میں لگاتار کمی آرہی ہے۔ انھوں نے کہا کہ ملک میں کُل زیر علاج مریضوں میں سے سب سے زیادہ 75 فیصد شرح دو ریاستوں، مہاراشٹر اور کیرالہ میں ہے۔
نیتی آیوگ نے صحت سے متعلق رکن ڈاکٹر وی کے پال نے کہا کہ ابھی تک 187 افراد، UK قسم سے متاثر، 6 افراد جنوبی افریقہ کی قسم اور ایک شخص برازیل کی قسم سے متاثر پایا گیا ہے۔
اسی دوران ملک میں کووڈ-19 کے صحتیاب مریضوں کی شرح 97 اعشاریہ دو چار فیصد ہوگئی ہے۔x