A- A A+
Aug 6 2020 9:57PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ چین فوجیوں کے پوری طرح پیچھے ہٹنے، کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کی مکمل بحالی کے لیے کام کرے گا: بھارت کو امی            ٭ پاکستان، کلبھوشن جادھو کو بھارتی سفاتکاروں سے بلارکاوٹ اور کھل کر بات کرنے کا موقع دے: بھارت            ٭ پیش بندی کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں فی دس لاکھ کی آبادی میں کورونا وائرس کے بہت کم معاملات اور اموات ہوئیں : ہرش وردھن            ٭ ملک میں کووڈ انیس سے متاثرہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی            ٭ پہلی کسان خصوصی پارسل ریل گاڑی کل سے شروع ہورہی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 17, 2020
11:11AM

صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نےکورونا وائرس سے محفوظ رہنے کیلئے لوگوں کو مشورہ دیا

Tweeted by AIR
صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت نے لوگوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ بنیادی احتیاطی اقدام کو اپنائیں تاکہ وہ خود کو کورونا وائرس سے محفوظ رکھ سکیں۔ لوگوں کو چاہئے کہ وہ بڑے اجتماعات میں شرکت سے گریز کریں اگر کسی شخص کو کھانسی یا بخار ہے تو اسے دوسروں کے ساتھ قریب آنے سے بچنا چاہئے۔ لوگوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ اپنے ہاتھ صاف کئے بغیر آنکھیں، ناک اور منھ کو نہ چھوئیں۔ عام مقامات پر لوگوں کو تھوکنے سے بچنا چاہئے۔ 
سبھی لوگوں کو صابن سے بار بار ہاتھ دھونا چاہئے اور ایلکوہل پر مبنی ہینڈ رب کا استعمال کرنا چاہئے۔ لوگوں کو کھانستے یا چھینکتے وقت رومال یا ٹیشو سے اپنا منھ اور ناک ڈھک لینا چاہئے اور استعمال کے بعد رومال کو فوراً ڈسٹبن میں پھینک دینا چاہئے۔بخار، سانس لینے اور کھانسی کی صورت میں ڈاکٹر سے فوراً مشورہ کرنا چاہئے۔ ڈاکٹر کے یہاں جاتے وقت منھ اور ناک کو ڈھکنے کے لئے ماسک یا کپڑا پہننا چاہئے۔
وزارت صحت نے کورونا وائرس کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے سلسلے میں لوگوں کے لئے ایک ٹول فری نمبر 1075جاری کیا ہے۔ اس نے اِس عالمی وباءسے متعلق کسی بھی طرح کی مدد کیلئے ایک ای میل آئی ڈی ncov2019@gmail.com بھی جاری کیا ہے۔ ریاستی سرکاریں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔ 

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

06 Aug 2020
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 36.0 29.0
ممبئی 28.0 24.0
چنئی 33.5 26.3
کولکاتہ 34.0 27.0
بنگلور 27.0 20.0