A-
A
A+
Apr 14 2021 10:07PM
:آخری اپ ڈیٹ
اسکرین ریڈر رسائی
زبان کا انتخاب کیجئے/Select Languange
انگریزی/English
ہندی/Hindi
اردو/Urdu
مراٹھی/Marathi
گجراتی/Gujarati
تمل/Tamil
ڈوگری/Dogri
آسامی/Assamese
ہوم پیج
قومی خبریں
علاقائی خبریں
مزید خبریں
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے
          
٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی
          
٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں
          
٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی
          
٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا
          
خبروں کی جھلکیاں
Apr 08, 2021
,
10:08PM
سِکھ گرو کی روایات اپنے آپ میں زندگی کا ایک مکمل فلسفہ ہے:وزیر اعظم
Screen Grab (@narendramodi)
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ سِکھ گرو کی روایات اپنے آپ میں زندگی کا ایک مکمل فلسفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ شری گرو تیغ بہادر جی کے 400 ویں پرکاش پورب کا موقع ایک روحانی موقع اور قومی فرض بھی ہے۔ جناب مودی نے یہ بات آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے گرو تیغ بہادر جی کا 400 واں یومِ پیدائش منانے کیلئے قائم اعلیٰ سطح کی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کہی ۔
وزیر اعظم نے کہا کہ سرکار کی یہ خوش قسمتی ہے اور اسے امتیاز حاصل ہوا ہے کہ اسے گرو نانک دیو جی کا 550 واں پرکاش پورب ، گرو تیغ بہادر جی کا 400 واں پرکاش پورب اور گرو گوبند جی کا 350 واں پرکاش پورب منانے کا موقع ملا ہے ۔
جناب مودی نے نویں سِکھ گرو شری گرو تیغ بہادر جی کی زندگی سے سیکھی گئی تعلیمات کا ذکر کیا اور کہا کہ ہر شخص کو ، اُن سے تحریک ملتی ہے ۔
وزیر اعظم نے اِس بات کو اجاگر کیا کہ نوجوان نسل کو ، ان تعلیمات سے روشناس کرایا جانا ضروری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ڈجیٹل ذرائع کے توسط سے دنیا بھر میں ، اِس پیغام کو پھیلانے کیلئے نوجوان نسل تک پہنچنا آسان ہو گیا ہے ۔
میٹنگ میں تبادلہ خیال کی تفصیل بتاتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ گرو تیغ بہادر جی کا 400 واں پرکاش پورب منانے کیلئے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو شامل کرنے کی غرض سے پورے سال مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا جائے گا ۔
وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا کہ اِس بات کو یقینی بنانے کیلئے اجتماعی کوششیں کی جانی چاہئیں کہ گرو تیغ بہادر جی کا پیغام ہر ایک تک پہنچے ۔
متعلقہ خبریں
وزیر اعظم آج گرو تیغ بہادر جی کا یوم پیدائش منانے کیلئے اعلیٰ سطحی کمیٹی کی میٹنگ کی صدارت کریں گے
لائیو ٹوئٹر فیڈ
موسم کا حال
14 Apr 2021
شہر
زیاد ہ سے زیادہ
o
C
کم از کم
o
C
دلی
40.2
20.6
ممبئی
33.2
27.0
چنئی
35.4
27.0
کولکاتہ
40.1
27.4
بنگلور
33.0
21.0