انٹینسی فائڈ مشن اندر دھنش تین اعشاریہ صفر کے پہلے دنکل تقریباً 29 ہزار بچوں اور 5 ہزار حاملہ خواتین کو ٹیکے لگائے گئے۔ کل سے شروع ہوایہ پہلا مرحلہ 15 دن تک جاری رہے گا۔ ملک کی تمام 29 ریاستوں اور مرکزی علاقوں کے250 پہلے سے نشان زد ضلعوں اور شہری علاقوں میں یہ مہم شروع کی گئی ہے۔ اندر دھنش تیناعشاریہ صفر نام کی اِس مہم کا مقصد اُن بچوں اور حاملہ خواتین تک رسائی حاصل کرناہے، جو ٹیکے کاری کے معمول کے پروگرام میں کسی وجہ سے ٹیکے لگانے سے رہ گئیں یا ٹیکےنہیں لگوا پائیں۔ x