A- A A+
Apr 14 2021 10:07PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے            ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی            ٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی            ٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 04, 2021
10:08PM

بی جے پی نے ہندی فلم صنعت کی کچھ ممتاز شخصیات کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس چھاپوں کے معاملے پر سرکار کی نکتہ چینی کرنے کی بنا پر کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی پر پلٹ وار کیا ہے۔

AIR PIC
بی جے پی نے ہندی فلم صنعت کی کچھ ممتاز شخصیات کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس چھاپوں کے معاملے پر سرکار کی نکتہ چینی کرنے کی بنا پر کانگریس کے سرکردہ لیڈر راہل گاندھی پر پلٹ وار کیا ہے۔
ایک ٹوئٹ میں BJP کے سرکردہ رہنما اور مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے میڈیا کی آزادی پر درس دینے کی بنا پر راہل گاندھی کی نکتہ چینی کی اور کانگریس کو ایمرجنسی کے دوران میڈیا کی آواز دبانے سے متعلق قانون کی یاد دلائی۔ جناب جاوڈیکر نے یہ سوال کیا کہ ایک ایسی پارٹی کس طرح جمہوریت پر لیکچر دے رہی ہے جس کی کمان صرف ایک کنبے کے ہاتھ میں ہے۔BJP کے ایک اور لیڈر Gaurav بھارٹیہ نے نئی دلّی میں نامہ نگاروں کو جانکاری دیتے ہوئے زور دے کر کہا کہ نریندر مودی سرکار نے تحقیقاتی ایجنسیوں کو پوری آزادی دے رکھی ہے اور اگر کوئی بھی قانون توڑتا ہے تو جانچ ایجنسیاں اپنا کام کریں گی۔
اس سے پہلے راہل گاندھی نے انکم ٹیکس چھاپوں کے معاملے پر سرکار کی نکتہ چینی کی تھی اور یہ الزام لگایا تھا کہ وہ سرکار پر تنقید کرنے والوں کو نشانہ بنانے کی خاطر جانچ ایجنسیوں کا استعمال کر رہی ہے۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0