A- A A+
Apr 14 2021 10:07PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ سرکار نے سی بی ایس ای کی دسویں کلاس کے امتحان کو منسوخ اور بارہویں کے امتحان کو ملتوی کردیا ہے            ٭ نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو اور وزیراعظم نریندرمودی نے ملک میں کووڈ کی صورتحال پر گورنروں اور لیفٹیننٹ گورنروں سے بات چیت کی            ٭ مہاراشٹر میں کووڈ۔19 کی وبا کو پھیلنے سے روکنے کیلئے آج رات سے پندرہ روزہ سخت پابندیاں نافذ کی جارہی ہیں            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کی انتخابی مہم ختم ہوگئی            ٭ قوم نے آج آئین ہند کے اہم معمار باباصاحب ڈاکٹر بھیم راؤ امبیڈکر کو اُن کی 130 ویں یوم پیدائش پر یاد کیا           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 04, 2021
9:35PM

بھارت نے آج میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021- کے ساتھ ساتھ یوم چابہار منایا۔

@DrSJaishankar (FILE PIC)
بھارت نے آج میری ٹائم انڈیا سمٹ 2021- کے ساتھ ساتھ یوم چابہار منایا۔ یہ پروگرام ورچوئل طریقے سے منعقد ہوا۔ افغانستان، آرمینیا، ایران، قزاقستان، روس اور ازبیکستان کے وزراءنے پروگرام میں حصہ لیا۔ وزارتی سطح کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جئے شنکر نے کہا کہ عالمی اقتصادی ترقی کی ایشیا کی جانب سے خصوصی توجہ سے خطے میں کنکٹویٹی کے بے نظیر مواقع پیدا ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس خطے میں بنیادی ڈھانچے کی سخت کمی ہے۔ جس کا ازالہ ہونا چاہئے تاکہ عوام کی بڑھتی امنگوں کو پورا کیا جاسکے ۔
وزیر موصوف نے کہا کہ بھارت کی حکومت علاقائی کنکٹویٹی کی اہمیت کو تسلیم کرتی ہے اور اس نے ایک سمندر پار بندرگاہ چابہار میں سرمایہ کاری کا تاریخی فیصلہ کیا۔ 
انہوں نے کہا کہ اس پروجیکٹ پرکچھ وقت سے بات چیت چل رہی تھی لیکن وزیراعظم نریندر مودی کے 2016 میں دورہ ایران کے دوران ہی بھارت،ایران اور افغانستان کے درمیان یہ سہ فریقی معاہدہ ہوا جو ایک بین الاقوامی ٹرانسپورٹ اور راہداری کے قیام کے لئے سائن ہوا تھا۔ ڈاکٹر جئے شنکر نے کہا کہ چابہار میںShahid Beheshti Port میں انڈیا پورٹ گلوبل لمیٹیڈ کا قیام اور اس کی کارروائیاں اس اہم اقدام کے عملی پہلو کو اجاگر کرتا ہے۔ڈاکٹر جے شنکر نے کہا کہ چابہار خطے میں نہ صرف تجارتی راہداری مرکزکے طورپر ابھرا ہے بلکہ اس سے بالخصوص کووڈ19- وبا کے دوران انسانی امداد کی فراہمی میں بھی سہولت پیدا ہوئی ہے۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

14 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 40.2 20.6
ممبئی 33.2 27.0
چنئی 35.4 27.0
کولکاتہ 40.1 27.4
بنگلور 33.0 21.0