A- A A+
Aug 6 2020 9:57PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ چین فوجیوں کے پوری طرح پیچھے ہٹنے، کشیدگی کم کرنے اور امن و استحکام کی مکمل بحالی کے لیے کام کرے گا: بھارت کو امی            ٭ پاکستان، کلبھوشن جادھو کو بھارتی سفاتکاروں سے بلارکاوٹ اور کھل کر بات کرنے کا موقع دے: بھارت            ٭ پیش بندی کے اقدامات کی وجہ سے ملک میں فی دس لاکھ کی آبادی میں کورونا وائرس کے بہت کم معاملات اور اموات ہوئیں : ہرش وردھن            ٭ ملک میں کووڈ انیس سے متاثرہ شفایاب ہونے والوں کی تعداد 13 لاکھ سے تجاوز کر گئی            ٭ پہلی کسان خصوصی پارسل ریل گاڑی کل سے شروع ہورہی ہے           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 15, 2020
10:21PM

ایران نے کورونا وائرس سے مزید ایک سو تیرہ افراد کے ہلاک ہونے کی اطلاع دی

Representational pic
ایران نے آج اعلان کیا ہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے سبب مزید 113 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایران میں ایک دن میں مرنے والوں کی یہ سب سے زیادہ تعداد ہے۔ وزارت صحت کے ترجمان Kianoush Jahanpour نے ٹیلی ویژن پر ایک کانفرنس میں بتایا ہے کہ لوگوں کو سبھی طرح کے سفر منسوخ کر دینا چاہیے اور گھروں کے اندر ہی رہیں تاکہ ہم دیکھ سکیں کہ آنےو الے دنوں میں صورتحال بہتر ہو رہی ہے۔
پاکستان کی راجدھانی اسلام آباد میں آج نوویل کورونا وائرس کے ایک نئے مصدقہ معاملے کا پتہ چلا ہے۔ اس طرح وہاں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد 34 ہو گئی ہے۔ پاکستان نے کل کورونا وائرس کے 5 معاملوں کی اطلاع دی تھی، جن میں 2 بلوچستان، 2 سندھ اور ایک اسلام آباد میں کورونا وائرس سے متاثر ہے۔
اسپین میں آج تقریباً دو ہزار نئے کورونا وائرس معاملوں کی خبر ملی ہے اور پچھلے چوبیس گھنٹے کے دوران ایک سو سے زیادہ لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اسپین میں COVID-19 انفیکشن میں مبتلا لوگوں کی تعداد سات ہزار 700 سے زیادہ ہوگئی ہے ، جبکہ 288 لوگ ہلاک ہوئے ہیں۔ 
جنوبی کوریا میں آج 76 نئے کورونا وائرس معاملوں اور تین اموات کی خبر ملی ہے۔ تین ہفتوں میں پہلی مرتبہ نئے معاملے کم ہوکر دو عدد میں آگئے ہیں۔ 
ملکہ ایلیزا بیتھ دوئم کو لندن میں بکنگھم محل سے Windsor محل منتقل کر دیا گیا ہے کیونکہ انگلینڈ کا منصوبہ ہے کہ 70 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کو الگ رکھنے کے اقدامات کئے جائیں ۔

اسی دوران ملک میں COVID-19 سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک دن کے اندر 11 سے بڑھ کر 21 ہوگئی ہے ۔ 
چین کے سرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ بیجنگ میں حکام ، چین کی راجدھانی آنے والے دنیا کے تمام ملکوں کے شہریوں کو پیر سے قرنطینہ کے مرکزوں میں بھیجیں گے۔ یہ قدم چین نے باہر سے آنے والے کورونا وائرس معاملوں کی روک تھام کیلئے اٹھایا ہے۔x

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

06 Aug 2020
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 36.0 29.0
ممبئی 28.0 24.0
چنئی 33.5 26.3
کولکاتہ 34.0 27.0
بنگلور 27.0 20.0