A- A A+
Jan 24 2021 10:14PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ ووکل فار لوکل اور آتم نربھر بھارت ابھیان، نوجوانوں پر منحصر ہیں: وزیراعظم            ٭ ملک نے بچیوں کے قومی دن کے موقع پر لڑکیوں کی کامیابیوں کو سراہا            ٭ آسام، نریندر مودی حکومت کے تحت، امن اور ترقی کے راستے پر گامزن : امت شاہ            ٭ ملک میں ابھی تک سولہ لاکھ سے زیادہ لوگوں کے کووڈ ۔19 ٹیکے لگائے گئے            ٭ گوا میں بھارت کا 51 واں بین الاقوامی فلم فیسٹیول اختتام پذیر           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 16, 2020
9:59AM

امریکہ کے مرکزی بینک نے اپنی شرح سود تقریباً ختم کر دی ہے

FILE PIC
امریکہ کے مرکزی بینک فیڈرل ریزرو نے‘ معیشت پر کووِڈ-19 کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر‘ بنیادی شرح سود تقریباً ختم کردی ہے۔ بینک نے دو ہفتے سے بھی کم مدت میں کل رات دوسری بار شرح سود میں یہ اچانک کمی کی ہے۔ اُس نے قرض کی معیاری شرح کو بھی کم کرکے‘ اعشاریہ دو پانچ فیصد کردیا ہے۔ اِس سے پہلے یہ شرح‘ 2008 کے عالمی مالی بحران کے دوران‘ اِس سطح پر تھی۔
فیڈرل ریزرو نے شرحوں میں یہ کمی اُس وقت تک برقرار رکھنے کا عزم کیا ہے جب تک کہ اسے یقین نہیں ہوجاتا کہ معیشت حالیہ تقاضوں کو پورا کررہی ہے۔ امریکہ کے مرکزی بینک نے بڑے پیمانے پر اثاثوں کی خریداری اور بینکوں کو دیئے جانے والے قرضوں پر رعایتوں کا بھی اعلان کیا ہے اور ان سے زور دے کر کہا ہے کہ وہ تجارتی اور گھریلو قرضوں میں مدد کی غرض سے ان رعایتوں کا استعمال کریں۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ان اقدام کا خیر مقدم کیا ہے۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

24 Jan 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 20.4 8.8
ممبئی 33.0 17.4
چنئی 31.1 22.7
کولکاتہ 23.2 12.4
بنگلور 29.2 17.0