A- A A+
Apr 11 2021 10:16PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ ٹیکہ اُتسو کورونا عالمی وباءکے خلاف دوسری بڑی لڑائی کا آغاز:وزیر اعظم            ٭ وزیر اعظم نے ملک کی ٹیکہ کاری کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لائے جانے پر زور دیا            ٭ مرکز نے ملک میں کووڈ کی صورتحال بہتر ہونے تک ریمدیسیویر انجکشن کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے            ٭ دلّی سرکار نے تیس اپریل تک شادی کی تقریبات اور آخری رسوم کو چھوڑ کر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگائی            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کیلئے چناو مہم زوروں پر           
خبروں کی جھلکیاں

Apr 08, 2021
10:18PM

اترپردیش کے کئی ضلعوں میں آج رات سے رات کا کرفیو نافذ

FILE PIC
اترپردیش سرکار نے ریاست میں کووڈ انیس کے بڑھتے ہوئے معاملوں کے تناظر میں لکھنو، وارانسی، کانپور اور پریاگ راج سمیت کئی ضلعوں میں آج رات سے رات کا کرفیو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ البتہ ہر ضلع میں کرفیو کا وقت الگ الگ ہوگا۔ لکھنو میں 30 اپریل تک رات 9 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ اسی طرح لکھنو میں میڈیکل اور نرسنگ کالجوں کے علاوہ سبھی تعلیمی ادارے، کالجز اور کوچنگ انسٹی ٹیوٹ اس مہینے کی 15 تاریخ تک بند رہیں گے۔ کانپور میں رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ وارانسی میں آج رات 9 بجے سے ایک ہفتہ طویل کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ جبکہ پریاگ راج میں رات 10 بجے سے صبح 8 بجے تک کرفیو نافذ کیا جائے گا۔ 
اُدھر گوتم بدھ نگر کی ضلع انتظامیہ نے بھی آج رات 10 بجے سے صبح 5 بجے کے درمیان رات کا کرفیو نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے ، جو 17 اپریل تک جاری رہے گا۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

11 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 37.2 16.0
ممبئی 33.5 24.0
چنئی 34.1 27.4
کولکاتہ 36.5 26.2
بنگلور 33.8 21.5