A- A A+
Apr 11 2021 10:16PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ ٹیکہ اُتسو کورونا عالمی وباءکے خلاف دوسری بڑی لڑائی کا آغاز:وزیر اعظم            ٭ وزیر اعظم نے ملک کی ٹیکہ کاری کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لائے جانے پر زور دیا            ٭ مرکز نے ملک میں کووڈ کی صورتحال بہتر ہونے تک ریمدیسیویر انجکشن کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے            ٭ دلّی سرکار نے تیس اپریل تک شادی کی تقریبات اور آخری رسوم کو چھوڑ کر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگائی            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کیلئے چناو مہم زوروں پر           
خبروں کی جھلکیاں

Apr 07, 2021
9:50PM

آج صحت کا عالمی دن منایا جا رہا ہے

@WHO
آج صحت کا عالمی دن ہے۔ یہ دن عالمی صحت کے بڑی اہمیت والے موضوع کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرانے کیلئے منایا جاتا ہے۔ پچھلے کئی سالوں میں ، اِس دن کے ذریعے ذہنی صحت ، زچگی ، بچوں کی دیکھ بھال اور ماحولیات کی تبدیلی جیسے صحت سے متعلق بہت سے اہم معاملات سامنے لائے گئے ہیں ۔ 
عالمی صحت کے دن پر اپنے پیغام میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ صحت کا عالمی دن اُن لوگوں کے تئیں تشکر کے دوبارہ اظہار کا دن ہے، جو کرہ ارض کو صحت مند رکھنے کے لیے دن رات کام کرتے ہیں۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ آج کا دن حفظانِ صحت کے شعبے میں تحقیق اور اختراع کی حمایت کرنے کے تئیں اپنے عہد کا دوبارہ اظہار کرنے کا بھی دن ہے ۔ انہوں نے ہر کسی سے اپیل کی کہ وہ کووڈ انیس کے خلاف جنگ پر اپنی توجہ مرکوز رکھتے ہوئے ماسک پہنیں، بار بار ہاتھ دھوئیں اور دوسرے پروٹوکول کی پیروی کے ساتھ ساتھ ہر ممکن احتیاط برتیں ۔ جناب مودی نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بہتر کرنے کیلئے تمام اقدامات کریں اور صحت مند رہیں ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ اعلیٰ قسم اور مناسب قیمت پر دستیاب حفظانِ صحت تک لوگوں کی رسائی کو یقینی بنانے کیلئے بھارت سرکار ، آیوشمان بھارت اور پردھان منتری جن اوشدھی یوجنا سمیت کئی طرح کے اقدامات کر رہی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کووڈ انیس کے خلاف جنگ کو مستحکم کرنے کیلئے دنیا کی سب سے بڑی ٹیکہ کاری مہم بھی چلا رہا ہے ۔ 
اس موقع پر وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ وباءابھی ختم نہیں ہوئی ہے اور لاپرواہی کی بالکل گنجائش نہیں ہے ۔ ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ عالمی صحت کے دن کے موقع پر یہ سال کورونا کے خلاف لڑائی کیلئے اور زیادہ جوش پیدا کرتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ آپ اپنی باری پر ٹیکہ لگوائیں اور کووڈ کے لحاظ سے مناسب رویہ اپنائیں ۔ 
اطلاعات ونشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے صحت کے عالمی دن کے موقع پر حفظان صحت کے سبھی کارکنوں اور پیش پیش رہنے والے سبھی ورکروں کا کووڈ-19 سے نمٹنے میں اُن کی انتھک کوششوں کے لیے شکریہ ادا کیا۔ 
ایک ٹوئیٹ میں انہوں نے کہا کہ حالیہ سالوں میں بھارت نے ملک کو مزید صحت مند بنانے کیلئے کئی اہم اقدامات کئے ہیں ۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

11 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 37.2 16.0
ممبئی 33.5 24.0
چنئی 34.1 27.4
کولکاتہ 36.5 26.2
بنگلور 33.8 21.5