A- A A+
Apr 11 2021 10:16PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ ٹیکہ اُتسو کورونا عالمی وباءکے خلاف دوسری بڑی لڑائی کا آغاز:وزیر اعظم            ٭ وزیر اعظم نے ملک کی ٹیکہ کاری کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لائے جانے پر زور دیا            ٭ مرکز نے ملک میں کووڈ کی صورتحال بہتر ہونے تک ریمدیسیویر انجکشن کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے            ٭ دلّی سرکار نے تیس اپریل تک شادی کی تقریبات اور آخری رسوم کو چھوڑ کر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگائی            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کیلئے چناو مہم زوروں پر           
خبروں کی جھلکیاں

Apr 08, 2021
10:30PM

وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک میں کووڈ انیس ٹیکوں کی قلت کے دعووں کو مسترد کیا

@drharshvardhan
صحت و خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر ہرش وردھن نے ملک میں ٹیکے کی کمی کے دعووں کو آج مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت اس پر برابر نظر رکھے ہوئے ہے اور ریاستوں و مرکز کے زیر انتظام علاقے میں کووڈ انیس کے ٹیکوں کی سپلائی میں تیزی لائی جا رہی ہے۔ ایک سلسلے وار ٹویٹ میں وزیر موصوف نے کہا کہ ملک میں اس سے مستفید ہونے والے افراد کو 9 کروڑ سے زیادہ کووڈ انیس کے ٹیکے اب تک لگائے جا چکے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں تقریباً چار کروڑ 30 لاکھ ٹیکے کے ذخیرے موجود ہیں، جسے ریاستوں تک پہنچانے کے لیے تیاری ہو چکی ہے۔ ڈاکٹر ہرش وردھن نے کہا کہ مرکزی حکومت کی شراکت داری کے بارے میں بعض ریاستوں کی جانب سے کی جانے والی ہنگامہ آرائی صرف ایک ڈھونگ ہے اور اپنی نااہلی کو چھپانے کی ایک کوشش ہے۔

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

11 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 37.2 16.0
ممبئی 33.5 24.0
چنئی 34.1 27.4
کولکاتہ 36.5 26.2
بنگلور 33.8 21.5