A- A A+
Apr 11 2021 10:16PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ ٹیکہ اُتسو کورونا عالمی وباءکے خلاف دوسری بڑی لڑائی کا آغاز:وزیر اعظم            ٭ وزیر اعظم نے ملک کی ٹیکہ کاری کی صلاحیت کو زیادہ سے زیادہ بروئے کار لائے جانے پر زور دیا            ٭ مرکز نے ملک میں کووڈ کی صورتحال بہتر ہونے تک ریمدیسیویر انجکشن کی برآمدات پر پابندی عائد کردی ہے            ٭ دلّی سرکار نے تیس اپریل تک شادی کی تقریبات اور آخری رسوم کو چھوڑ کر ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی لگائی            ٭ مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات کے پانچویں مرحلے کیلئے چناو مہم زوروں پر           
خبروں کی جھلکیاں

Apr 08, 2021
10:29PM

وزیر اعظم نریندر مودی اور سیشلز کے صدر نے سیشلز میں کئی بھارتی پراجیکٹوں کا مشترکہ طور پر افتتاح کیا

@DDNewslive
وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت اور سیشلز کے درمیان بحیرہ ہند خطے میں ایک مستحکم اور اہم ساجھیداری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ SAGAR یعنی خطے میں سب کیلئے سلامتی اور ترقی کے بھارت کے ویژن میں سیشلز کو مرکزی حیثیت حاصل ہے ۔ 
وزیر اعظم آج شام اعلیٰ سطح کی ایک ورچوول تقریب میں سیشلز کے صدر Wavel Ramkalawan کے ساتھ کئی بھارتی پروجیکٹوں کا افتتاح کرنے کے بعد اظہارِ خیال کررہے تھے ۔ تقریب کے دوران 10 اعلیٰ کمیونٹی ترقیاتی پروجیکٹوں کو بھی حوالے کیا گیا ، جسے بھارت کے ہائی کمیشن نے بلدیاتی اداروں ، تعلیمی اور ووکیشنل اداروں کے اشتراک سے عملی جامہ پہنایا ہے ۔ جناب مودی نے کہا کہ ضرورت کی گھڑی میں بھارت نے سیشلز کو ضروری دوائیاں اور بھارت میں تیار کردہ کووڈ انیس ویکسین کی 50 ہزار خوراک سپلائی کی ہے ۔ 
انہوں نے کہا کہ سیشلز ، بھارت میں تیار کردہ کووڈ انیس ویکسین حاصل کرنے والا پہلا افریقی ملک تھا ۔ وزیر اعظم نے کہا کہ آج بھارت نے ایک نیا ، انتہائی جدید بھارت میں تیار کردہ تیزی سے گشت کرنے والا جہاز سیشلز کے ساحلی گارڈ کے حوالے کیا ۔ اپنے خطاب میں سیشلز کے صدر نے کہا کہ بھارت ایک قابلِ اعتبار ساتھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے ہمیں کبھی مایوس نہیں کیا ہے ۔ x

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

11 Apr 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 37.2 16.0
ممبئی 33.5 24.0
چنئی 34.1 27.4
کولکاتہ 36.5 26.2
بنگلور 33.8 21.5