A- A A+
Feb 27 2021 9:17PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
مرکز نے یکم مارچ سے کووڈ-19 ٹیکہ کاری کو بہتر بنانے کیلئے رہنما خطوط کا اعلان کیا            ٭ کھلونوں کا میلہ آتم نربھر بھارت بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے: وزیر اعظم            ٭ وزیر اعظم کل دن میں گیارہ بجے آکاشوانی پر من کی بات پروگرام میں اپنے خیالات کا اظہار کریں گے۔            ٭ چناؤ کمیشن نے 18 پولیس افسروں کے تبادلے روک دیئے ہیں جن کا حکم آسام سرکار کی طرف سے دیا گیا تھا۔            ٭ مرکزی حکومت نے کہا ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ضابطوں میں متن کو بلاک کرنے کیلئے کوئی نئی شق نہیں بنائی گئی ہے۔           
خبروں کی جھلکیاں

Feb 23, 2021
10:20PM

بجٹ میں بے مثال اخراجات مختص، ہر شہری کو بہتر حفظان صحت کی فراہمی کے حکومت کے عزم کا اظہار: وزیر اعظم

Screen Grab (PMO India)

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ کووڈ۔اُنیس کی صورتحال کے دوران مختصر وقت میں ہی حکومت نے صحت کے وسیع بنیادی ڈھانچے کی تعمیر کر دی ہے۔ انھوں نے کہا کہ سرکاری اور پرائیویٹ سیکٹر کی تال میل پر مبنی کوششوں سے جانچ کرنے والی Labs کا ایک وسیع نیٹ ورک تشکیل دیا گیا، جس سے کورونا وائرس کی بیماری سے موثر طور پر نمٹنے میں مدد ملی۔ ایک درخشاں صحت سیکٹر کی جانب کام کرنے کے موضوع پر ایک ویبنیار سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے یہ بات کہی۔ 

کووڈ۔اُنیس کی وبا کے دوران بھارت کی کوششوں کی ستائش کرتے ہوئے جناب مودی نے کہا کہ اِس وبا کے دوران ملک کے صحت سیکٹر نے جس استحکام کا اظہار کیا ہے، اُسے دنیا نے دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے حفظانِ صحت کے نظام میں لوگوں کا اعتماد اور بھروسہ دنیا میں ایک نئی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مرکزی بجٹ میں ہیلتھ سیکٹر کیلئے ایک ایسا اثاثہ مختص کیا گیا ہے، جس کی مثال نہیں ملتی اور اِس سے حکومت کے عزم کا اظہار ہوتا ہے کہ وہ ملک کے ہر فرد کو حفظانِ صحت کی بہتر سہولت مہیا کرانا چاہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے بنیادی ڈھانچے کو مستحکم کرنا ضروری ہے تاکہ مستقبل میں کووڈ۔اُنیس جیسی صحت سے متعلق آفت سے موثر طور پر نمٹا جاسکے۔

جناب مودی نے کہا کہ حکومت صحت سے متعلق معاملات کو ہمہ جہت طور پر دیکھتی ہے اور صحت کے شعبے میں بڑھی ہوئی سرمایہ کاری کے ذریعہ مربوط اندازِ نظر کو اپنایا گیا ہے تاکہ ملک کے دور دراز علاقوں میں حفظانِ صحت کی سہولیات بہم پہنچائی جاسکیں۔ انھوں نے مزید کہا کہ حفظانِ صحت کے شعبے پر 70 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جائیں گے، جس سے صحت سہولیات بہتر ہوسکیں گی اور روزگار کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔

پی ایم آتم نربھر سووستھ بھارت یوجنا کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اِس اسکیم سے ملک میں صحت کا ایک وسیع ایکو سسٹم تعمیر ہوسکے گا اور یہ کام تحقیق، جانچ اور علاج پر توجہ کرکے ممکن ہوگا۔ 

وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت عوام کو صحت مند رکھنے کیلئے چار محاذ پر بیک وقت کام کر رہا ہے۔ انھوں نے کہا کہ پہلا محاذ بیماری کی روک تھام اور صحت مندی کا فروغ ہے اور دوسرا محاذ غریبوں کو سستا اور موثر علاج فراہم کرنا ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ تیسرا محاذ صحت کے بنیادی ڈھانچے اور حفظانِ صحت کے پیشہ ور افراد کی تعداد اور معیار دونوں میں اضافہ کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ چوتھا محاذ مسائل سے نمٹنے کیلئے مشن کے طور پر کام کرنا ہے۔ جناب مودی نے زور دے کر کہا کہ بھارت نے 2025 تک ملک سے ٹی بی کو جڑ سے ختم کرنے کا نشانہ طے کیا ہے۔ x


   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

26 Feb 2021
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 33.2 15.2
ممبئی 36.0 21.2
چنئی 32.2 20.4
کولکاتہ 36.3 21.6
بنگلور 33.0 17.4