صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے کہا ہے کہ گجرات کے عوامنے اپنے عالمی تصور اور چھوٹی صنعتوں کے ذریعہ اپنی منفرد شناخت قائم کی ہے۔ گاندھینگر میں آج شام گجرات مرکزی یونیورسٹی کے تیسرے تقسیم جلسہ اسناد سے خطاب کرتے ہوئےانھوں نے کہا کہ گجرات میں تعلیم حاصل کرنے والے دوسرے ریاستوں کے طلبا کو گجرات کےعوام سے اپنا روزگار خود قائم کرنے اور چھوٹے کاروباری ادارے بنانے کے کلچر کو سیکھنااور اختیار کرنا چاہیے۔ جناب کووند نے کہا کہ تمام طلبا یہ حلف لیں کہ وہ بھارت کو2047 تک دنیا کا سب سے بہترین ملک بنائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ 2047 میں ہمارا ملک ہماریتاریخی آزادی کا صد سالہ جشن منائے گا اور طلبا کی موجودہ نسل خوش قسمت ہے کہ وہ اِسموقع پر موجود ہوگی۔ x