A- A A+
Dec 3 2020 3:24PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
حکومت اور کسانوں کے نمائندوں کے درمیان تین رزعی بلوں پر چوتھے دور کی بات چیت جاری۔            ملک میں کووڈ-19 سے صحت یابی کی شرح 94 اعشاریہ ایک ایک فیصد تک پہنچی۔            برطانیہ کورونا وائرس کی ویکسین کو منظوری دینے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا۔            امریکی کانگریس کے ایک پینل نے چین پر گلوان وادی میں تصادم کی منصوبہ بندی کا الزام لگایا۔            سمندری طوفان بریوی سے نمٹنے کے لئے تمام انتظامات مکمل           
خبروں کی جھلکیاں

Oct 26, 2020
9:45PM

وزیر اعظم نریندر مودی نے چوتھے انڈیا انرجی فورم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی توانائی، دنیا کو توانائی بخشے گی

@narendramodi

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھارت کی توانائی پوریدنیا کو توانائی بخشے گی۔ CERAWeek کے ذریعہ چوتھے انڈیا انرجی فورم کا افتتاح کرتےہوئے جناب مودی نے کہا کہ توانائی کی فراہمی ہماری کوششوں کی بنیاد ہے اور ملک کی توانائیکا مستقبل روشن اور محفوظ ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ ایک خود کفیل بھارت، عالمی معیشتکو فروغ دینے والی قوت ثابت ہوگا۔ جناب مودی نے کہا کہ کاربن کے کم اخراج کے ساتھ توانائیکا ہمارا سیکٹر، ترقی پر مرکوز، صنعت کےلئے سازگار اور ماحول کیلئے حساس ہوگا۔ انہوںنے کہا کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت، توانائی کے قابل تجدید وسائل کو فروغ دینے والا سبسے سرگرم ملکوں میں سے ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے توانائی کے منصوبوں کا مقصدمنصفانہ توانائی کو یقینی بناتے ہوئے پائیدار اہداف کیلئے ہمارے عالمی وعدوں پر پوریطرح عمل کرنا ہے۔

جناب مودی نے کہا کہ گھریلو ہوا بازی میں بھارت ہوا بازیکی شعبے میں سب سے زیادہ تیزی سے ترقی کرنے والا تیسرا سب سے بڑا ملک ہے۔ انہوں نےکہا کہ بھارت ہمیشہ عالمی اہداف کو ذہن میں رکھتے ہوئے کام کرے گا اور ہم عالمی برادریسے کیے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرنے کیلئے درست سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ انہوں نےکہا کہ ہم نے 2022 تک قابل تجدید توانائی کی تنصیبی صلاحیت 175 گیگا واٹ تک بڑھانےکا عزم کیا تھا اور ہم نے اِس ہدف میں 2030 تک مزید 450 گیگا واٹ کا اضافہ کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت میں باقی دنیا کے مقابلے کاربن کا سب سے کم اخراج ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 2025 تک ملک کی ریفائننگ کی صلاحیتتقریباً 250 سے بڑھ کر 400 ایم ایم ٹی سالانہ ہوجائے گی اور ملک میں گیس کی پیداوارمیں اضافہ کرنا بھی، حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت ایک ملکایک گیس گرڈ کا منصوبہ رکھتی ہے اور گیس پر مبنی معیشت کی طرف منتقل ہو رہی ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ پچھلے چھ برسوں کے دوران گیارہ ملینسے زیادہ LED کی اسٹریٹ لائٹ لگائی گئی ہیں اور اِسے ہر سال تقریباً60 ارب یونٹ توانائی کی بچت ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اِس پروگرام کے ساتھ گرین ہاؤسگیس، CO2 کے اخراج میں سالانہ ساڑھے چار کروڑ ٹن سے زیادہکی کمی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اِسے سالانہ تقریباً 24 ہزار کروڑ روپے کی بچتبھی کی ہے۔ x


  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

03 Dec 2020
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 26.7 8.2
ممبئی 35.0 23.0
چنئی 26.6 23.9
کولکاتہ 29.0 16.0
بنگلور 26.0 17.0