A- A A+
Nov 24 2020 10:40AM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ حکومت ملک میں اقتصادی اصلاحات کو جاری رکھنے کیلئے مزید اقدامات کرے گی: وزیرخزانہ            ٭ خارجہ سکریٹری نے مختلف ملکوں کے سفیروں کو جموںوکشمیر میں حملہ کرنے کے پاکستانی دہشت گردوں کے منصوبے کے بارے میں مطلع کیا            ٭ کووڈ۔اُنیس سے صحتیابی شرح بڑھ کر ترانوے اعشاریہ چھ آٹھ فیصد ہوگئی            ٭ ہماچل پردیش میں تمام تعلیمی ادارے اکتیس دسمبر تک بند            ٭ خلیج بنگال میں ہوا کے کم دباؤ کی وجہ سے تمل ناڈو کے کئی اضلاع میں دور دور تک بارش           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 17, 2020
10:53AM

مرکز کا 31مارچ تک تمام اسکول، کالج، جم، میوزیم،سوئمنگ پول اور تھیٹر بند کرنے کا حکم

Tweeted by AIR
مرکز نے ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں اسکول اور کالجوں سمیت سبھی تعلیمی ادارے ، Gyms ، میوزیم ، سوئمنگ پُول اور تھیٹر ، اِس مہینے کی 31 تاریخ تک بند رکھنے کا حکم دیا ہے ۔ اِس پر عمل درآمد کیلئے ایک ایڈوائزری ریاستی سرکاروں کو بھیج دی گئی ہے ۔ طلباءکو یہ صلاح دی گئی ہے کہ وہ گھر پر رہیں ۔ صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری Lav Agarwal نے کل شام نئی دلّی میں میڈیا کو جانکاری دیتے ہوئے بتایا کہ کابینہ سکریٹری کی صدارت میں سکریٹریوں کی کمیٹی نے ملک میں کورونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے کےلئے احتیاطی اقدامات پر تبادلہ خیال کیا اور اِن کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ کمیٹی کی سفارشات کی بنیاد پر وزیروں کے گروپ نے اپنی ساتویں میٹنگ میں احتیاطی اقدام کے طور پر سماجی اعتبار سے دوری بنائے رکھنے کا طریقہ اختیار کرنے کا فیصلہ کیاہے۔
یوروپی یونین‘ یوروپی آزاد تجارت ایسوسی ایشن کے ممبر ملکوں‘ ترکی اور برطانیہ کے مسافروں کو 18 مارچ 2020 سے بھارت کا سفر کرنے پر پابندی عائد کردی گئی ہے اور کسی ایئر لائن کو ان ملکوں کے مسافروں کو بھارت کیلئے سوار نہیں کرنا چاہئے۔
حکومت نے سفر سے متعلق اپنی ایک ایڈوائزری میں زیادہ خطرے والے علاقوں سے کووڈ-19 کے پھیلنے سے روکنے کیلئے پابندیوں کو مزید سخت کردیا ہے۔ متحدہ عرب امارات‘ قطر‘ عمان اور کویت کے راستے آنے والے مسافروں کیلئے الگ تھلگ رہنے کی کم از کم 14 دن کی مدت کو لازمی بنادیا ہے۔ یہ ضابطہ بدھ کے روز روانگی کے پہلے مقام سے 12 جی ایم ٹی سے نافذ ہوجائے گا۔
یہ ہدایات عارضی اقدامات ہیں اور اس ماہ کی 31 تاریخ تک نافذ رہیں گی۔ اس کے بعد ان پر نظرثانی کی جائے گی۔دیگر اہم اقدامات میں پرائیویٹ سیکٹر کے اداروں یا آجروں کی اس بات کی ہمت افزائی شامل ہے کہ وہ اپنے ملازمین کو اپنے گھروں سے کام کرنے کی اجازت دیں۔ جہاں تک ممکن ہوسکے‘ میٹنگوں کا انعقاد ویڈیو کانفرنس کے ذریعے کیا جائے‘ ہوٹلوں کو ہاتھ دھونے کے پروٹوکول پر عمل کرنے اور بار بار چھوئی جانے والی سطحوں کی صفائی کو یقینی بنانا چاہئے۔ انہیں چاہئے کہ وہ میزوں کے درمیان کم از کم ایک میٹر کا فاصلہ رکھیں اور کھلی جگہوں پر بیٹھنے کے بندوبست پر توجہ دیں۔ مقامی حکام کھیل کود کے مقابلے کرنے والوں سے بات چیت کریں گے اور وہ اس طرح کے کھیل مقابلوں کو ملتوی کرنے کا مشورہ دے سکتے ہیں‘ جن میں زیادہ لوگ یکجا ہوں۔
وزارتِ صحت نے کورونا وائرس کے بارے میں انکوائری کی خاطر عوام کیلئے ایک ٹول فری نمبر 1075 جاری کیا ہے۔ وزارت نے ایک ای-میل آئی ڈی بھی جاری کی ہے جس پر اس وبا سے متعلق امداد کیلئے رجوع کیا جاسکتا ہے۔ ای- میل آئی ڈی یہ ہے: این سی او وی 2019 ایٹ جی میل ڈاٹ کام‘ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں نے بھی ہیلپ لائن نمبر جاری کئے ہیں۔

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

24 Nov 2020
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 25.0 07.0
ممبئی 32.0 20.0
چنئی 312.0 23.0
کولکاتہ 28.0 15.0
بنگلور 26.0 17.0