A- A A+
Nov 25 2020 2:39PM :آخری اپ ڈیٹ      اسکرین ریڈر رسائی
٭ اِس بات کو ترجیح دی جائے گی کہ ہر شخص کو کووڈ-اُنیس کا ویکسین مل سکے:وزیر اعظم            ٭کووڈ-اُنیس سے شفایاب ہونے والے افراد کی قومی شرح بہتر ہوکر ترانوے اعشاریہ سات-دو فیصد ہوگئی            ٭وزیراعظم آج یونیورسٹی آف لکھنو کے صدسالہ یوم تاسیس کی تقریب میں ورچوئل طریقے پر شرکت کریں گے            ٭نوار طوفان کی وجہ سے چنئی، نواحی علاقوں اور تمل ناڈو کے کئی دوسرے اضلاع میں زبردست بارش            ٭وجے کمار سنہا بہار اسمبلی کے نئے اسپیکر چنے گئے           
خبروں کی جھلکیاں

Mar 17, 2020
10:46AM

مدھیہ پردیش کے گورنر کی وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو آج اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کی ہدایت

FILE PIC
سپریم کورٹ مدھیہ پردیش کے سابق وزیراعلیٰ اور BJP کے سینئر لیڈر شیوراج سنگھ چوہان کی اُس درخواست پر آج سماعت کرے گا، جس میں انہوں نے اس بات کی درخواست کی ہے کہ کمل ناتھ کی قیادت میں کانگریس سرکار کو اپنی اکثریت ثابت کرنے کے لئے ہدایت دی جائے۔
جناب چوہان اور BJP کے 9 ارکان اسمبلی نے کل سپریم کورٹ میں اُس وقت درخواست دی تھی جب اسمبلی اسپیکر N.P.Parjapati نے گورنر لال جی ٹنڈن کی ہدایات کو نظرانداز کرتے ہوئے اعتماد کی تحریک کرائے بغیر 26 مارچ تک ایوان ملتوی کر دیا تھا۔ اِس درخواست میں جس میں فوری سماعت کےلئے کہا گیا ہے ،عدالت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ اسپیکر، وزیراعلیٰ اور اسمبلی کے پرنسپل سکریٹری کو ہدایت دے کہ عدالت کے ذریعے حکم جاری کئے جانے کے 12 گھنٹے کے اندر گورنر کی جاری کردہ ہدایات کے مطابق قانون ساز اسمبلی میں اعتماد کا ووٹ حاصل کریں۔ 
مدھیہ پردیش کے گورنر لال جی ٹنڈن نے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو آج اکثریت ثابت کرنے کی تازہ ہدایت جاری کی ہے۔ 15 ماہ پرانی کمل ناتھ کی کانگریس حکومت ، کانگریس کے 22 ارکان اسمبلی کے استعفے کے سبب گرنے کے دہانے پر ہے۔ 
مدھیہ پردیش میں گورنر نے وزیراعلیٰ کمل ناتھ کو پھر ہدایت دی ہے کہ وہ آج اپنی اکثریت ثابت کریں۔ اب تک آج ہونے والے اجلاس سے متعلق اسمبلی سکریٹریٹ کی طرف سے اب تک کوئی سرکاری اطلاع نہیں ہے۔ دوسری جانب کمل ناتھ نے کل رات گورنر سے ملاقات کرکے یہ واضح کر دیا تھا کہ ان کی حکومت کو اکثریت حاصل ہے اور انہوں نے کہا تھا کہ جو لوگ یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں ہے انہیں میری حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پیش کرنی چاہئے تاکہ اعتماد کی تحریک حاصل کی جا سکے۔
 اس دوران حکومت نے ایم گوپال ریڈی کو نیا چیف سکریٹری مقرر کیا ہے جبکہ موجودہ چیف سکریٹری ایس آر موہنتی کو انتظامی اکیڈمی کا ڈائریکٹر جنرل بنایا گیا ہے۔اس کے علاوہ کانگریس لیڈرشوبھنا اوجھا کو ریاستی خواتین کی کمیشن کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے اور ابھئے تیواری کو مدھیہ پردیش یوتھ کمیشن کا چیئرمین بنایا گیا ہے۔ 

   متعلقہ خبریں

  لائیو ٹوئٹر فیڈ

موسم کا حال

25 Nov 2020
شہر زیاد ہ سے زیادہoC کم از کم oC
دلی 24.0 09.0
ممبئی 34.0 20.0
چنئی 27.0 23.0
کولکاتہ 27.0 17.0
بنگلور 28.0 18.0